دو ملکوں کی کشیدگی ہر مرتبہ فنکاروں کو ہی نشانہ کیوں بنایا جاتا ہے: پریانکا چوپڑا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 17, 2016 | 18:21 شام

ممبئی (شفق ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے پاکستانی فنکاروں کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اور آپ دو ممالک کے درمیان جاری کشیدگی کیلئے فنکاروں کو ذمہ دار نہیں ٹھہرا سکتے۔ بھارتی فلم انڈسٹری کی صف اول کی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا کہ مجھے اپنے ملک سے محبت ہے۔ ملک کے مفاد میں حکومت کے ہر فیصلہ کی وہ حمایت کرتی ہیں لیکن انکا سوال ہے کہ دو ملکوں کے درمیان جاری کشیدگی کے بعد ہر مرتبہ صرف فنکاروں کو ہی نشانہ کیوں بنایا جاتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ ہر معاملہ کیلئے فنکاروں کو قصور وار ٹھہ

رانا غلط ہے۔ کشیدگی کیلئے فنکاروں کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔ پریانکا چوپڑا نے کہا کہ کسی بھی فنکار نے کبھی ایسا کچھ ایسا نہیں کیا جس سے کسی کو کوئی نقصان پہنچا ہو۔ لیکن ہر دفعہ فنکاروں کو ہی سولی پر چڑھایا جاتا ہے۔ صرف ہمیں ہی کیوں، بزنس مین، ڈاکٹرز اور سیاستدانوں کو کیوں نہیں؟