بھارت ہو یا کوئی بھی ملک حدود اللہ پار نہیں کر سکتا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 08, 2016 | 20:26 شام

نئی دہلی (شفق ڈیسک) بھارتی عدالت نے 3 طلاقوں کو غیر قانونی اور مسلمان خواتین کے حقوق کیخلاف ورزی قرار دیدیا۔ دی ٹائمز آف انڈیا کیمطابق الہٰ آباد ہائی کورٹ نے طلاق کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت کی اور اسلام میں 3 طلاقوں کے عمل کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے مسلمان خواتین کے حقوق کیخلاف ورزی ہوتی ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں مزید کہا کہ کوئی بھی پرسنل لا بورڈ بھارتی قانون سے بالاتر نہیں تاہم آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ سمیت بھارت میں بعض حلقوں کی جانب سے اس عدالتی فیصلے پر نکتہ چینی بھی کی جارہی ہے ۔