نوجوان آدم خوری کے الزام میں گرفتار

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 21, 2017 | 20:21 شام

نئی دہلی (شفق ڈیسک) بھارت میں 9 سالہ بچے کو ہلاک کرنے ان کے جسم کو چھ ٹکڑے کرنے اور بعدازاں ان کا خون پینے کے الزام میں 16 سالہ نوجوان کو گرفتار کر لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ لدھیانہ ضلع میں پیش آیا اور پولیس نے بتایا ہے کہ بظاہر یہ آدم خوری کا کیس ہے۔ پولیس کیمطابق ملزم اور مقتول دونوں کا تعلق مزدور طبقے سے ہیں جو اس علاقہ میں منتقل ہو گئے ہیں۔ پولیس کیمطابق ملزم کے مختلف نفسیاتی ٹیسٹ کرائے جا رہے ہیں اور تحقیقات کے بعد صورتحال مزید واضح ہو جائیگی۔ پولیس نے اس بھیانک واقعے کے بعد سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا۔