دیپکا پڈوکون کے گھر خوشیوں کا سما

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 05, 2017 | 16:23 شام

 

ممبئی (شفق ڈیسک) دپیکا پڈوکون کے گھر خوشیوں نے ڈیرے ڈال لئے ہر طرف سے مبارکبادیں ملنا شروع ہو گئیں بالی ووڈ کی صف اول کی اداکاراؤں میں شامل دپیکا پڈوکون نے اپنی زندگی کی 31 بہاریں دیکھ لیں۔ پانچ جنوری 1986ء کو ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں مشہور بھارتی بیڈمنٹن سٹار پرکاش پڈوکون کے گھر جنم لینے والی دپیکا پڈوکون نے شوبز کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا اپنی پہلی ہی بالی ووڈ فلم سے بیشمار ایوارڈز اور اعزازت سمیٹنے والی دپیکا نے اسکے بعد ہاؤس فل، بچنا اے حسینوں، چاندنی چوک ٹو چائ

نا، لو آج کل، لفنگے پرندے، کھیلیں ہم جی جان سے، آراکشن، دیسی بوائز، کاک ٹیل، ریس ٹو، یہ جوانی ہے دیوانی، چنائے ایکسپریس، رام لیلا، ہیپی نیو ایئر اور باجی راؤ مستانی میں کام کرتے ہوئے اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کے جوہر دکھائے تاہم اب ہالی ووڈ میں بھی اینٹری دینے کیلئے تیار ہیں جن کی نامور ایکشن ہیرو وِن ڈیزل کے ساتھ ٹرپل ایکس زینڈر کیج بھی جلد ہی سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔