بھارت کا دورہ زندگی کی سب سے بڑی غلطی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 12, 2016 | 09:47 صبح
نئی دہلی (شفق ڈیسک) بھارت دنیا میں خواتین کیخلاف جنسی جرائم کے حوالے سے خاصی شہرت رکھتا ہے جسکے دارالحکومت کو بھارت کے اندرونی اور بیرونی دنیا میں بھی خواتین سے جنسی زیادتی کا دارالحکومت کہا جاتا ہے۔ بھارتی خواتین تو مردوں کی درندگی کا نشانہ بنتی ہی ہیں سیاحت یا کام کیلئے بھارت آنیوالی غیرملکی خواتین بھی انکے شر سے محفوظ نہیں رہتی۔ ایسے ہی گزشتہ روز ایک بھارتی ہوس زادے نے ایک جاپانی خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ہے۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کیمطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست کیرالہ کے قصبے کولوام میں پیش آیا جہاں 35 سالہ جاپانی خاتون کو تیجا نامی 25 سالہ نوجوان نے ہوٹل میں زیادتی کا نشانہ بنایا۔ خاتون چند روز قبل ہی بھارت آئی تھی اور ہوٹل میں مقیم تھی۔ زیادتی کے بعد ملزم خاتون کو خون میں لت پت چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ ہوٹل کے عملے نے صورتحال کا علم ہونے پر پولیس کو اطلاع دی جس نے اسے ہسپتال منتقل کر دیا اور خاتون اور ہوٹل کے عملے کی مدد سے پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔