چھیڑچھاڑ سے منع کرنے سے عورت پر وحشیانہ تشدد

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 22, 2016 | 20:40 شام

اترپردیش (شفق ڈیسک) سوشل میڈیا پر بھارتی ریاست اترپردیش کے بازار میں اپنے ساتھ چھیڑچھاڑ سے منع کرنیوالی عورت پر وحشیانہ تشدد۔ کچھ آوارہ لڑکے خاتون کے ساتھ چھیڑچھاڑ سے منع کرنے پر بازار میں سرعام تشدد کا نشانہ بنایا خاتون کیساتھ موجود اس کے شوہر کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا تاہم اس تمام واقعہ میں افسوسناک بات یہ ہے کہ بازار میں ہجوم اکٹھا ہو کر اس سب واقعہ کو دیکھ کر خاموش تماشائی بن کر کھڑا ہے اور ساتھ ہی تصاویر بھی بناتا رہا تفصیلات کیمطابق وندناتیواری نامی عورت، اس کے شوہر اشون تیواری،اور بیٹی بازار میں خریداری کرنے میں مصروف تھے کہ نوجوانوں کے ٹولے نے خاتون کے ساتھ چھیڑ خانی کی اور اس کا دوپٹہ اتار دیا جس سے منع کرنے پر نوجوانوں کے ٹولے نے خاتون کے کپڑے پھاڑ دیئے اور سرعام بازار میں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ وندناتیواری نے پولیس سٹیشن میں رپورٹ درج کرائی ہے اور دھمکی دی ہے کہاگر مجرموں کو گرفتار نہ کیا گیا تو وہ خودکشی کر لے گی۔