بھارت کا پاکستان کو دیکھ کر ایسا کام، منہ پوری دنیا کے سامنے جھک گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 21, 2016 | 15:12 شام

 

اسلام آباد (شفق ڈیسک) پاک بھارت کشیدگی کو آج 3 سے 4 ماہ ہونے کو ہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر ہونیوالی لائن آف کنٹرول کیخلاف ورزی سے پاکستان اور بھارتی سرحدوں سے ملحقہ علاقوں کے لوگوں میں خوف کے بادل بھی منڈلانے لگے ہیں۔ کب کیا ہو جائے کچھ پتا نہیں۔ آپکو یاد ہو گا پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر پاک فضائیہ بحالت جنگ موٹر وے کو رن وے کی طرح استعمال کرنیکی مشقیں کیں جس کی دھاک بھارت پر خوب بیٹھی۔ اب تازہ ترین میڈیا رپوٹس کیمطابق پاک فضائیہ کی نقل کرتے ہوئے بھارتی فضائیہ نے بھی ایک ایسی کوش

ش کی لیکن پوری دنیا کے سامنے منہ شرمندگی سے جھک گیا۔ بھارتی شہر آگرہ سے لکھنو جانے والی نو تعمیر شدہ ایکسپریس ہائی وے جسکا آج افتتا ح بھی کیا جانا ہے۔ بھارتی فضائیہ نے کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ایکسپریس ہائی وے کو رن وے کی صورت میں استعمال کرنیکی مشق کی لیکن ایک بھی طیارہ لینڈ کرنے کی ہمت نہیں کر سکا، طیارہ اپنے پچھلے پہیے تو سٹرک پر لگا دیتا لیکن پائلٹ نے ٹائر پھٹنے کے خوف سے طیارہ کو لینڈ کروانے کا خطرہ مول نہیں لیا اور واپس طیارے کو اوپر اٹھا لیا۔ یوں بھارتی سورماؤں کا موت سے خوف پوری دنیا کے سامنے واضح ہوگیا۔ واضح رہے کہ پاکستان کے پاس موٹر وے ایک بڑے اور انتہائی کار آمد رن وے کے صورت میں موجود ہے جسے کسی بھی وقت پاک فضائیہ ہنگامی لینڈنگ کیلئے استعمال کر سکتی ہے اور متعدد بار پاک فضائیہ کی جانب سے اس پر لینڈنگ اور ٹیک آف بھی کیا گیاہے۔