سب حیران کنواری لڑکی ماں کیسے بنی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 05, 2016 | 12:36 شام
نئی دہلی (شفق ڈیسک) انڈین میڈیا کیمطابق نوجوا ن بھارتی لڑکی نے واٹس ایپ کے ذریعے اپنی دوست کو میسج بھیج کر یہ بتانے کی کوشش کی کہ وہ اس کے دوست کے بچے کی ماں بننے والی ہے تاہم یہ میسج کسی غلط نمبر پر ایک لڑکے کے پاس پہنچ گیا۔ لڑکی نے اپنی دوست کہ یہ بتانے کیلئے واٹس ایپ میسج کیا کہ اسکے بوائے فرینڈ نے اسے حاملہ کر دیا ہے مگر یہ میسج لڑکی کو پہنچنے کی بجائے ایک غلط نمبر پر چلا گیا جو کسی لڑکے کا نمبر تھا تاہم دونوں میں ہونیوالی بات چیت بعد میں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ متاثرہ لڑکی نے اپنے واٹس ایپ میسج میں لکھا کہ تمہیں بتانا تھا کہ میں تمہارے دوست کے بچے کی ماں بننے والی ہوں جس پر آگے سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا گیا کہ کونسا دوست؟ یہ سن کر اس نمبر پر موجود لڑکے نے جوابی پیغام بھیجا کہ یہ بات بہت سنجیدہ ہے لہذٰا مجھے اس بارے میں تھوڑا اور بتاؤ تاکہ میں سمجھد سکوں جس پر لڑکی نے جواب دیا کہ تمارے دوست نے مجھے اپنی طرف متوجہ کیا مگر اب جب میں اس کے بچے کی ماں بننے والی ہوں تو وہ مجھے مسلسل نظر انداز کر رہا ہے۔