فیصل کی ماں کا قبول اسلام
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 05, 2016 | 12:41 شام
ملاپورم (شفق) بھارتی ریاست کیرالہ میں 15 روز قبل اسلام قبول کرنے پر آر ایس ایس اور بی جے پی کے غنڈوں کے حملے میں شہید ہونیوالے نوجوان فیصل کی ماں نے بھی اسلام قبول کر لیا. واضح رہے کہ فیصل کا قبول اسلام سے پہلے نام انیل کمار تھا اس کا باپ کرشنن نائر ہندوؤں کی اعلی ذات سے تعلق رکھتا ہے۔ فیصل کی ماں میناکشی نے بھی اسلام قبول کرکے اپنا نام جمیلہ رکھ لیا ہے۔ فیصل نے ایک برس قبل سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں اسلام قبول کیا واپس کیرالہ آنے پر اسکے خاندان میں بے چینی اور غم و غصے کی لہر دوڑ گئی تاہم اس کے والدین نے مذہب تبدیل کرنیکے فیصلے کا احترام کیا فیصل نے اپنے بچوں اور بیوی کو بھی کلمہ پڑھایا۔ تاہم اس دوران اسے آر ایس ایس اور بی جے پی کے غنڈے متواتر دھمکیاں دینے لگے اور 22 نومبر کو کیرالہ کے ضلع ملاپورم میں انہوں نے فیصل کو گھر جاتے ہوئے چھرے مار کر سرعام قتل کر دیا۔ پولیس قتل میں ملوث 8 افراد کو اب تک گرفتار کر چکی ہے۔