مکھی کو دیکھتے ہی کھانا چھپا لیں مکھی کھانے پینے والی چیزوں پر بیٹھتی ہے تو کیا کرتی ہے؟

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 28, 2016 | 14:16 شام

 

دہلی (شفق ڈیسک) کیا آپ نے کبھی سوچا کہ کوئی مکھی جب کھانے کی کسی چیز پر بیٹھتی ہے تو آخر کیا کرتی ہے؟ اسی بات کا پتہ چلانے کیلئے ایک تحقیق کی گئی تو اس میں ایسا انکشاف ہوا کہ آپ کسی مکھی کو دیکھ ہی اپنا کھانا چھپا لیں گے اور اسے قریب تو کیا دور سے بھی گزرنے نہیں دیں گے۔ حال میں ہی کئے گئے ایک سروے میں لوگوں سے پوچھا گیا کہ وہ اپنے کھانے میں کس چیز کو دیکھ کر اسے کھانا چھوڑ دیں گے تو 61 فیصد لوگوں نے جواب دیا کہ لال بیگ، لیکن سائنسدانوں نے تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ مکھیاں لال ب

یگ سے بھی 2 گنا زیادہ جراثیم ساتھ لے کر اڑتی ہیں اور کسی بھی چیز پر بیٹھتے ہی سیکنڈز میں وہ سارے جراثیم منتقل بھی کر دیتی ہیں۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ مکھیاں فضلہ، کوڑا کرکٹ، مردار جانور اور اس طرح کی دیگر اشیاء کھاتی ہیں۔ ایک اور عام خیال یہ بھی ہے کہ چونکہ مکھیاں چبا نہیں سکتیں اس لئے اپنے کھانے پر اینزائمز پھینکتی ہیں جس سے کھانا گل جاتا ہے اور وہ اس کا جوس چوس لیتی ہیں تاہم سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ مکھیوں کے اینزائمز سے انسانوں کی بیماری کا کوئی تعلق نہیں کیونکہ یہ کام وہ بیکٹیریاز کرتے ہیں جو مکھیاں اپنے ساتھ لاتی ہیں۔ بیکٹیریاز اس کی ٹانگوں اور پورے جسم پر موجود بالوں کیساتھ چپک جاتے ہیں جسکے بعد مکھیوں کا آپ کے کھانے کو صرف چھونا ہی ہوتا ہے اتنی دیر میں ہی نظر نہ آنیوالے بیکٹیریاز کھانے میں منتقل ہو جاتے ہیں۔