ہیلری کی حمایت کر کے بالی ووڈ سٹار سلمان خان نے سب کو حیران کر دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 06, 2016 | 15:37 شام

ممبئی (شفق ڈیسک) بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان بھی امریکی صدارتی انتخابات میں ہیلری کلنٹن کی جیت کیلئے پر امید ہیں۔ امریکی صدارتی انتخابات کا وقت قریب آ رہا ہے تو دنیا بھر کی نظریں انتخابات پر ٹکی ہوئی ہیں اور دنیا بھر میں امریکی صدارتی امیدواروں کی کامیابی کیلئے سب اپنے تجزیئے پیش کئے جا رہے ہیں جبکہ بھارتی فلم نگری بھی اہم صدارتی انتخابات میں اپنے اپنے من پسند امیدوار کی حمایت کرتی نظر آ رہی ہے لیکن سلمان خان نے بھی ایک اہم امریکی صدارتی امیدوار کی کامیابی کیلئے امید ظاہر کر دی ہے۔ سلمان خان

نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈیمو کریٹک امریکی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کی جیت کیلئے نیک خواہشات کا پیغام دیا جبکہ اپنی ٹوئٹ میں انکا کہنا تھا کہ امید ہے کہ انتخابات میں ہیلری ہی جیتیں گی اور خدا آپ کو انسانی اقدار اور آئین کی پاسداری کی قوت عطا کرے۔ واضح رہے کہ امریکہ میں صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک امیداوار ہیلری کلنٹن اور ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان 8 نومبر کو مقابلہ ہوگا۔