جمعہ کی نماز نہ پڑھنے والے مرد کو 2سال کیلئے جیل

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 29, 2016 | 19:36 شام

کوالالمپور (شفق ڈیسک) ملائیشیاء میں شرعی قوانین نافذ ہیں اور ان پر سختی سے عملدرآمد بھی کروایا جاتا ہے۔ اب ملائیشین ریاست ترنگینو نے نماز جمعہ ادا نہ کرنیوالوں کیخلاف انتہائی سخت قانون منظور کر لیا ہے۔ این ایس ٹی کی رپورٹ کیمطابق ترنگینو اسمبلی نے گزشتہ روز شریعہ کریمنل قوانین میں ترمیم لاتے ہوئے بل منظور کیا ہے جسکے تحت اب نماز جمعہ ادا نہ کرنیوالے افراد کو 1 ہزار رنگٹ (تقریباً ساڑھے 23 ہزار روپے) تک جرمانہ اور 6 ماہ تک قید کی سزا دی جائیگی۔ رپورٹ کیمطابق اسمبلی اراکین نے شریعہ کریمنل قوانین

کے سیکشن 19 اور 53 میں ترمیم کی ہے۔ اس میں ماہ رمضان کا تقدس پامال کرنے، خواتین کو ہراساں کرنے اور بغیر کسی جائز وجہ کے نمازجمعہ ترک کرنے والے افراد کیلئے سزاؤں اور جرمانوں کی منظوری دی گئی ہے۔ ان جرائم کی زیادہ سے زیادہ سزا 2 سال قید اور 3 ہزار رنگٹ (تقریباً 70 ہزار روپے) جرمانہ مقرر کی گئی ہے۔