بھارت میں دنیا کا سب سے بڑا سولر سسٹم

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 06, 2016 | 18:19 شام

نیو دہلی (شفق ڈیسک) آٹھ ماہ کے تعمیراتی کام کے بعد بھارت نے دنیا کا سب سے بڑا سولر پاور پلانٹ مکمل کر لیا ہے۔ کاموٹھی میں قائم اس سولر پاور پلانٹ سے پہلے کیلیفورنیا کا ٹوپاز فارم دنیا کا سب سے بڑا سولر پاور پلانٹ تھا۔ چھ سو آڑتالیس میگا واٹ کے بھارتی سولر پاور پلانٹ سے ڈیڑھ لاکھ گھروں کو بجلی فراہم کی جائیگی۔ یہ پاور پلانٹ پچیس لاکھ سولر ماڈیولز، پانچ سو چھیتر انورٹرز، ایک سو چون ٹرانسفارمر اور چھ ہزار کلومیٹر تاروں پر مشتمل ہے۔ یہ سولر پلانٹ 2500 ایکڑ (10 مربع کلومیٹر) کے علاقے پر پھیلا ہوا

ہے۔ اس کی تعمیر پر 679 ملین ڈالر خرچ ہوئے ہیں۔ اسکے برعکس ٹوپاز فارم 550 میگا واٹ بجلی پیدا کرتا ہے اور اسے 2.5 ارب ڈالر کے سرمائے سے 2 سال میں مکمل کیا گیا تھا۔ اس پاور پلانٹ کی تعمیر کے بعد اگلے سال بھارت، چین اور امریکا کے بعد دنیا کی تیسری بڑی سولر مارکیٹ بن جائے گا۔ بھارتی حکومت کا منصوبہ ہے کہ 2022ء تک 60 ملین گھروں کو سولر بجلی فراہم کی جائے۔ حکومت کا ارادہ ہے کہ 2030 تک بھارت اپنی بجلی کی 40 فیصد پیداوار نان فوسل فیول سے پیدا کرے۔