رقص میں ڈانسر چل بسی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 23, 2016 | 20:43 شام

کراچی (شفق ڈیسک) بھارت کی ریاست مہاراشترا کے شہرپونا میں معروف بھارتی کلاسیکل ڈانسر ایشوینی ایکبوت رقص کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ڈانس کرتے ہوئے چل بسی۔ بھارتی میڈیا کیمطابق 44 سالہ بھارتی کلاسیکل ڈانسر ایشوینی ایکبوت بھارتی شہرپونا کے ایک مندر میں اپنے دیگر ساتھیوں کیساتھ پرفارم کر رہی تھیں کہ اچانک وہ سٹیج پر گر گئی اور اس کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ ہسپتال پہنچتے سے پہلے ہی دم توڑ چکی تھی جبکہ ہسپتال پہنچانے پر ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ ایشوینی ایکبوت کی موت دل کا دورہ

پڑنے سے ہوئی ہے۔