بھارت جیل میں قید خاتون کا درد ناک انکشاف

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 02, 2017 | 11:22 صبح

حیدر آباد (شفق ڈیسک) وزیر داخلہ چوہدری نثار نے چار سال سے کمسن بچی کیساتھ پاکستانی خاتون کا بھارتی جیل میں قید ہونیکا نوٹس لے لیا اور خاتون کی پاکستانی شہریت کی جانچ پڑتال کرنیکا حکم جاری کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کیمطابق پاکستان میں حیدر آباد کی رہائشی روبینہ 2012ء میں علاج کے سلسلے میں شوہر اور بچی کیساتھ بھارت گئی جہاں روبینہ کا شوہر اسے چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ بھارتی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روبینہ کا شوہر پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بھی اپنے ساتھ لے کر فرار ہوا جس کی وجہ سے روبینہ کے پاس

اب پاکستانی شناخت ثابت کرنے کا بھی کوئی ذریعہ نہیں ہے۔ روبینہ گزشتہ چار سال سے اپنی کمسن بچی کے ساتھ مقبوضہ کشمیر کی کوٹ بھلوال جیل میں قید ہے۔