بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ کو جوتا پڑ گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 11, 2017 | 17:43 شام

پٹیالہ (شفق ڈیسک) بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ پرکاش سنگھ بادل کو مشرقی پنجاب کے شہر سری مکسار صاحب میں ایک ناراض شخص نے جوتا کھینچ کر مار دیا، جوتا مارنے والے کو گرفتار کر لیا گیاہے۔ بھارتی میڈیا کیمطابق واقعہ وزیراعلیٰ پنجاب پرکاش سنگھ بادل کے گھر ہونیوالی عوامی کچہری میں پیش آیا، اس شخص کا نام گر بچن سنگھ بتایا جاتا ہے جبکہ اسکی عمر چالیس سال ہے۔ اس نے جوتا پرکاش بادل کو مارا جو انہیں لگا اور ان کے ہاتھ سے گلاس گر کر ٹوٹ گیا۔ واقعے کے بعد نواسی سالہ پرکاش سنگھ بادل غصے میں فوراً کچہری سے چلے گئے، جوتا پھینکنے والے کو گرفتار کر لیا گیا۔