سی پیک خود مختاری کی خلاف ورزی ہے: بھارتی وزارت دفاع

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 17, 2017 | 13:57 شام

نئی دہلی (مانیٹرنگ) بھارت نے ایک بار پھر چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ بھارت کی خود مختاری کی خلاف ورزی ہے۔ بھارتی وزارت دفاع نے پارلیمنٹ میں پیش کی گئی اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ آزاد کشمیر سے ہو کر گزرتی ہے جو بھارت کی خود مختاری کی خلاف ورزی ہے۔ علاوہ ازیں وزارت خارجہ کے ترجمان گوپال بگلے کا کہنا ہے کہ پاکستان کی گلگت بلتستان کو پانچواں صوبہ قرار دینے کی منصوبہ بندی ناقابل قبول ہے۔ گلگت بلتست

ان کو پانچواں صوبہ قرار دینے کی کوششیں کشمیر کے مختلف حصوں پر پاکستان کے قبضے کے غیر قانونی اقدام کو نہیں چھا سکتیں۔ ترجمان نے کہا کہ جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے اور رہے گا۔