بھارتی فلموں کی اداکارہ ریکھا موہن کو کھانے میں زہر دے کر مارا گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 13, 2016 | 18:15 شام

ممبئی (شفق ڈیسک) بھارتی میڈیا کیمطابق ملایم فلموں کی اداکارہ ریکھا موہن ریاست کیرالا کے شہر شوبھا کے علاقے تھری سور میں واقع اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔ پولیس حکام کیمطابق ریکھا کی پراسرار موت دو روز قبل واقع ہوئی اور اداکارہ نے کھانا کھانے کے بعد کسی سے کوئی رابطہ نہیں کیا اور نا ہی کسی کا فون سنا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انکے کھانے میں کوئی چیز ملائی گئی تھی تاہم یہ سب کہنا قبل از وقت ہو گا۔ پولیس حکام ابھی تک یہ پتہ کرنے میں ناکام رہے ہیں کہ آیا یہ خودکشی کا واقعہ ہے یا پھر انہیں ز

ہر دے کر مارا گیا ہے۔ پولیس نے اداکارہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے تھری سور میڈیکل کالج منتقل کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ ریکھا موہن نے 1996ء میں ملائم فلم ادھیانا پالاکن میں ماموتی کا کردار ادا کیا تھا جبکہ 1997ء میں فلم نی وروولم میں بھی اداکاری کی تھی۔ اسکے علاوہ ملایم ڈرامہ سیریل شتہری جنم میں بھی اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں۔