بھارت ہزاروں دلت ہندوؤں نے مذہب چھوڑدیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اکتوبر 14, 2016 | 16:15 شام
گجرات (شفق ڈیسک) ہنچلی ذات کے ہندو ہونیکی وجہ سے زندگی اجیرن ہو چکی تھی، بدھ مت اختیار کرنیوالوں کا موقف بی بی سی کے مطابق گجرات بھارت میں ذات پات کے نظام اور ہندو انتہا پسندی نے ناصرف مسلمانوں اور سکھوں کیلئے مشکلات پیدا کر دی ہیں بلکہ نچلی ذات کے ہندوؤں (دلتوں) کیلئے بھی جینا دو بھر ہو گیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہزاروں دلت ہندو مذہب چھوڑ کر بدھ مت ہو گئے ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کیمطابق ریاست گجرات میں بڑی تعداد میں دلتوں نے بدھ مت قبول کر لیا ہے۔ بی بی سی کیمطابق گزشتہ روز گجرات کے 3 بڑے شہروں احمد آباد، ئلول اور سریندرنگر میں ہونیوالے بدھ پرورتن (بدھ مت میں داخل ہونیکی رسم) کے حوالے سے ہونیوالے اجتماعات میں تقریباً 2 ہزار دلتوں کو بدھ مت میں شامل کیا گیا۔ بدھ مت مذہب اختیار کرنیوالے افراد کا کہنا ہے کہ نچلی ذات کے ہندو ہونیکی وجہ سے انکی زندگی اجیرن ہو چکی تھی بہت عرصے سے ہندو مذہب چھوڑ کر بدھ مت اختیار کرنیکا سوچ رکھا تھا کیونکہ اس میں سب لوگ برابر ہیں۔ گجرات بی جے پی کے ریاستی ترجمان بھرت پانڈیا نے بی بی سی کو بتایا کہ بھارت میں کوئی بھی شخص کوئی بھی مذہب اپنا سکتا ہے لیکن اگر دلت ناراض ہو کر بدھ مت میں داخل ہوئے ہیں تو اس پر سب کو سنجیدگی سے غور کرنا چاہیئے۔ واضح رہے کہ چند ماہ قبل گجرات کے گاؤں اونا میں کچھ دلت نوجوانوں کو پولیس کی موجودگی میں ہندؤ انتہا پسندوں نے بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا تھا، اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہونیکے بعد پورے گجرات میں بڑے پیمانے پر مظاہرے شروع ہوگئے تھے۔