مرد نے خواتین کا روپ دھارنا شروع کر دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 27, 2016 | 18:23 شام

نئی دلی (شفق ڈیسک) بھارتی شہر اندرا نگر کی ایک 29 سالہ خاتون نے پولیس کو شکایت درج کرائی ہے جس میں اس نے کہا ہے کہ وہ اپنے خاوند کے خواتین کی طرح کا رویہ اپنانے اور خواتین کی طرح کے ہی لباس پہننے سے تنگ آچکی ہے اس لئے وہ اپنی شادی ختم کرنا چاہتی ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کیمطابق پولیس کو جمع کرائی گئی شکایت میں خاتون نے موقف اپنایا ہے کہ رات کے وقت میرا خاوند ساڑھی پہنتا اور میرا ہی میک اپ استعمال کرکے خواتین جیسا حلیہ بنا لیتا ہے۔ انیتا (فرضی نام) نے پولیس کو بتایا کہ ان کی ایک سال پہلے شا

دی ہوئی تھی لیکن اسکے خاوند کی وجہ سے ان میں ابھی تک ازدواجی تعلق قائم نہیں ہوسکا کیونکہ اسکے شوہر کا رویہ بھرپور زنانہ ہے اور وہ صرف ہم جنس پرست خواتین کی طرح ازدواجی تعلق قائم کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ انیتا نے مزید بتایا کہ اس کے خاوند میں پیدائشی طور پر نقص ہے اور وہ مردانہ خصائل سے محروم ہے جسکی وجہ سے وہ دن کے وقت اپنے دفتر میں کام کرتا ہے اور رات کو گھر واپس آتے ہی خاتون کا روپ دھار لیتا ہے۔ دوسری جانب انیتا کے خاوند نے بھی علیحدگی کیلئے رضا مندی ظاہر کردی ہے۔