بھارت ٹرین حادثہ ہلاکتوں کی تعداد سو سے تجاوز

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 20, 2016 | 18:30 شام

 

کانپور (شفق ڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش میں ٹرین کی ایک درجن سے زائد بوگیاں پٹڑی سے اترنے سے ہلاکتوں کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی جب کہ 200 کے قریب افراد زخمی ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کیمطابق پٹنہ اندور ایکسپریس کی 14 بوگیاں ریاست اتر پردیش کے شہر کانپور سے 100 کلو میٹر دور پورکھیاں میں پٹڑی سے اتر گئیں جسکے نتیجے میں ہلاک ہونیوالے افراد کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 200 کے قریب افراد زخمی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کیمطابق واقعہ رات 3 بجے کے قریب پیش آیا جب زیادہ تر مسافر سو رہ

ے تھے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے حادثے میں زخمی ہونیوالوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہونیکے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پر اپنی ٹویٹ میں حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری تمام تر ہمدردیاں حادثے میں ہلاک ہونیوالے افراد کے لواحقین کیساتھ ہیں۔ دوسری جانب بھارتی وزیر ریلوے سریش پرابھو نے بھی اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ حادثے کی انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے جبکہ حادثے کے متاثرین کی مالی مدد بھی کی جائیگی۔ بھارتی ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ زیادہ تر ہلاکتیں ٹرین کی 2 کوچز میں ہوئیں۔