سی این جی سے چلنے والی موٹر بائیکس تیار

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 03, 2017 | 18:38 شام

نئی دہلی (شفق ڈیسک) بھارت میں سی این جی پرچلنے والی موٹر بائیک تیار کر لی گئی جس کو ایک نجی کمپنی نے تیار کیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس موٹر بائیک سے نہ صرف ایندھن کی بچت ہوتی ہے بلکہ اس سے آلودگی کم کرنے میں بھی مدد ملے گی اور سفرکرنیکے حوالے سے اس موٹر بائیک کاخرچ صرف 60 پیسے فی کلو میٹر ہے۔ ان موٹر بائیکس میں ایک نہیں بلکہ دو سلنڈر لگائے گئے ہیں جبکہ ایک سلنڈرکی گنجائش 1.2 کلو میٹر ہے۔ یہ بائیکس ایک کلو گرام سی این جی میں 120 سے 130 کلو میٹر طے کرتی ہیں تاہم ابھی تک ان موٹر بائیکس کو مارکیٹ میں نہیں لایا گیا ہے۔