مجھے گردے کی پیشکش کرنیوالوں میں زیادہ مسلمان ہیں، سشما سوراج کا حیران کن انکشاف

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 20, 2016 | 19:09 شام

نئی دہلی (شفق ڈیسک) بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے کہا کہ انہیں گردے کا عطیہ دینے کے خواہشمند پرستاروں کا تعلق کئی مذاہب سے ہے اور ان میں مسلمانوں کی تعداد زیادہ ہے۔ بھارتی میڈیا کیمطابق آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز نئی دہلی میں کڈنی ٹرانسپلانٹ کیلئے داخل بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ عطیہ میں دیئے جانیوالے گردے پر کسی بھی مذہب کا لیبل نہیں ہوتا۔ سشما سوراج نے یہ بات اتر پردیش کے رہائشی بھارتی مسلمان مجیب انصاری کی طرف سے ٹوئٹر پر بھی

جے پیغام کے جواب میں کہا جس میں کہا گیا تھا میں مسلمان ہوں اور ایک گردہ عطیہ کرنا چاہتا ہوں کیونکہ آپ میری ماں کی طرح ہیں۔