بھارتیوں کو آئینہ دکھانے والے فوجی کے ساتھ کیا گیا۔ جانیے اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 20, 2017 | 07:01 صبح

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک پر ویڈیو کے ذریعے جلے ہوئے پراٹھے، ناقص دال دکھانے اور افسروں کی کرپشن کا بھانڈہ پھوڑنے والے بھارتی سرحدی فوج بی ایس ایف کے اہلکار تیج بہادر یادیو کو حکام نے نوکری سے برطرف کر دیا۔ تیج بہادر کیخلاف سٹاف کورٹ آف انکوائری کی رپورٹ آنے کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی۔ رپورٹ میں تحقیقاتی افسروں نے لکھا ہے کہ تیج بہادر نے فوجی ادارے پر بے بنیاد الزامات لگائے۔ ڈسپلن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والی وڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیں تاہم وہ اپن

ی برطرفی کیخلاف 3 ماہ کے اندر اپیل کر سکے گا۔ ملازمت سے برطرفی کے بعد تیج بہادر نے بھارتی خبررساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی برطرفی کیخلاف ہائیکورٹ میں اپیل دائر کرے گا، اسے عدلیہ سے انصاف کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب آپ سچ بولتے ہیں تو ایسا ردعمل آتا ہے، یہاں برسوں سے یہی ہوتا آ رہا ہے۔ تیج بہادر نے کہا کہ بی ایس ایف، نیوی، سی آر پی ایف، فضائیہ فوج سب جگہوں پر فوجیوں کو ناقص خوراک دی جاتی ہے۔ سبھی نہیں 50 فیصد فوجی افسر کرپٹ اور ناقص خوراک دیئے جانے کے ذمہ دار ہیں۔