اداکار ارباز خان اور ملائکہ اروڑہ نے طلاق کا فیصلہ کر لیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 19, 2016 | 16:33 شام

 

ممبئی (شفق ڈیسک) بالی ووڈ کے دبنگ سپر سٹار سلمان خان کے بھائی و اداکار ارباز خان اور انکی اہلیہ ملائکہ اروڑہ نے طلاق کیلئے فیملی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ بالی ووڈ اداکار ارباز خان اور آئٹم گرل ملائکہ اروڑہ خان نے گزشتہ سال ایک دوسرے سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی جسکے بعد اداکارہ بھی علیحدہ گھر میں رہائش پذیر تھیں جبکہ دونوں اداکاروں کی جوڑی کو آپس میں دوبارہ ایک کرنے کیلئے سلمان خان سمیت متعدد ستاروں نے کوششیں بھی کیں لیکن اب دونوں نے باقاعدہ طور پر علیحدہ ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ب

ھارتی میڈیا رپورٹس کیمطابق ارباز خان اور ان کی اہلیہ ملائکہ اروڑہ نے باقاعدہ طور پر طلاق لینے کا فیصلہ کر لیا ہے جسکے بعد دونوں نے رضامندی کے ساتھ فیملی کورٹ میں درخواست بھی دائر کر دی ہے جبکہ دونوں کی جانب سے درخواست دائر کرنے کے بعد جلد ہی عدالت میں پیشی کا امکان ہے جسکے بعد دونوں کی 18 سالہ رفاقت کا خاتمہ ہو جائے گا۔ واضح رہے کہ اداکار ارباز خان اور ملائکہ اروڑہ کا 14 سالہ بیٹا ارہان خان ہے۔