انڈیا کا ایٹمی میزائل  کا تجربہ کامیاب

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 26, 2016 | 18:21 شام

اڑیسہ(مانیٹرنگ ڈیسک):انڈیا نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل اگنی پنجم کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔انڈیا کی خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق یہ تجربہ سوموار کو 11 بجے کے بعد مشرقی ساحلی ریاست اڑیسہ کے وھلیر جزائر سے کیا گيا۔اس میزائل میں جوہری اسلحے کو لے جانے کی صلاحیت ہے اور یہ چین کے سب سے شمالی علاقوں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔اطلاعات کے مطابق یہ میزائل 17 میٹر لمبا، دو میٹر چوڑا ہے جبکہ اس کا وزن تقریباً 50 ٹن ہے۔

s/624/cpsprodpb/8C0D/production/_93135853_030278729-1.jpg" style="height:225px; width:400px" />

ماہرین کا خیال ہے کہ اگنی پانچ ساخت کا میزائل ایک ٹن سے زیادہ وزن کا جوہری ہتھیار لے جانے کی اہلیت رکھتا ہے۔اس کے ساتھ ہی یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ یہ میزائل نیویگیشن، گائیڈنس، وارہیڈ اور انجن کے معاملات میں نئی ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔انڈیا کے پاس اب 700 کلومیٹر تک نشانہ لگانے والے اگنی-1، 2000 کلومیٹر تک مار کرنے کے قابل اگنی-2، 2500 کلومیٹر کے فاصلے تک مار کرنے والے اگنی-3 اور3500 کلومیٹر فاصلے تک مار کرنے والے اگنی-4 کے علاوہ اب جدید ٹکنالوجی سے لیس اگنی-5 بھی ہے۔