دوست اپنے دوست کی بیوی کے ساتھ پکڑا گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 10, 2017 | 19:30 شام

 

نئی دلی (شفق ڈیسک) بھارت میں ایک تاجر نے اپنے گھر میں گھسنے والے شخص کو پکڑنے کی کوشش کی تو یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ وہ خواتین کا رات کے وقت پہننے والا مخصوص لباس پہنے ہوئے تھا، لیکن جب یہ پتا چلا کہ وہ کون تھا اور کس غرض سے یہ روپ دھار کر آیا تھا تو بیچارے تاجر کی آنکھوں کے سامنے اندھیرا چھا گیا۔ اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بیبوے وادی شہر کے علاقے کھاڑک سے تعلق رکھنے والے تاجر نے پولیس کو بتایا ہے کہ اس کا ایک سابقہ دوست ایک عرصے سے زنانہ لباس پہن کر چوری چھپے اس

کے گھر آتا تھا اور اس کی غیر موجودگی میں اس کی اہلیہ کے ساتھ وقت گزارتا تھا۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ گزشتہ بدھ کے روز جب و ہ اپنے بستر میں سورہا تھا تو اچانک اس کی آنکھ کھلی اور اس نے دیکھا کہ زنانہ لباس میں ملبوس شخص اس کی ناک کے سامنے ایک رومال لہرارہا تھاجس میں سے شدید بدبوآرہی تھی۔ جب انہوں نے اس شخص کو پکڑنے کی کوشش کی تو وہ بھاگ کھڑا ہوا۔ پہلے اس نے گھر کے ہی ایک کمرے میں خود کو بند کرلیا اور باہر نکل کر دوبارہ فرار کی کوشش کی، اس دوران دونوں کے درمیان ہاتھاپائی ہوئی اور اس کے منہ سے نقاب ہٹ گیا۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ اسے یہ دیکھ کر شدید جھٹکا لگا کہ یہ اس کا سابقہ دوست گوشال گھیسولال تھا جسے وہ اپنے گھر آنے سے منع کرچکا تھا۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ اسے سکیورٹی گارڈ نے بتایا تھا کہ یہ شخص اس کی غیر موجودگی میں اس کے گھر آتا تھا، جس پر اس نے اسے اپنے گھر آنے سے منع کردیا۔ چالاک دوست نے لوگوں کی نظروں سے بچنے کے لئے یہ حل نکالاکہ زنانہ لباس اور دوپٹہ پہن کر اپنے دوست کے گھر آنے لگا، جہاں وہ اس کی اہلیہ کے ساتھ رنگ رلیاں مناتا تھا۔ درخواست گزار کا یہ بھی کہنا ہے کہ یقیناًاس کا شیطان صفت دوست پہلے بھی اسے بے ہوش کر کے اس کی بیوی کے ساتھ وقت گزارتا رہا ہوگا لیکن پہلی بار اتفاقاً اس کی آنکھ کھل گئی اور ساری شیطانی کارروائی پکڑی گئی۔ پولیس نے گوشال گھیسولال کو گرفتار کرلیا ہے اور اس کے خلاف تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔