دھونی پر بنی فلم سے فواد خان کے سین ڈراپ
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اکتوبر 07, 2016 | 22:09 شام
ممبئی (شفق ڈیسک) بھارت میں انتہا پسندوں کا خوف کام کر گیا۔بھارت کی فنکار دشمنی انتہا پر کرکٹر دھونی پر بنی فلم سے فواد خان کے سین نکال دئیے۔ فلم کے ہدایت کار کا کہنا ہے کہ انتہا پسندوں سے بچنے کے لیے فلم سے سین نکالے۔ کرکٹر دھونی پر بنی فلم سے پاکستانی اداکار فواد خان کے سین نکال دیئے گئے۔ فلم میں فواد خان ویرات کوہلی کا کردار نبھا رہے تھے۔ اڑی حملے کے بعد انتہا پسندوں کے دباؤ پر فواد خان پر فلمائے جانے والے اہم سینز کو ریلیز سے پہلے ہی نکالا گیا۔ فلم کے ہدایت کار نیرج پانڈے کا کہنا ہے کہ انتہا پسندوں کی دھمکیوں اور تنازع سے بچنے کے لیے فواد خان کا رول کاٹنا پڑا۔ اداکار فواد خان نے کرن جوہر کی آنے والی فلم اے دل ہے مشکل میں بھی اداکاری کی جو تنازعہ کا شکار ہو چکی ہے۔