بچیوں سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 17, 2017 | 19:05 شام

نئی دہلی: (مانیٹرنگ ڈیسک) انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے قریبی شہر سے ایک ایسے ملزم کو گرفتار کیا ہے جس نے دوران تفتیش دعویٰ کیا ہے کہ اس نے 600 بچیوں کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی تھی۔ پولیس کے مطابق یہ درندہ صفت شخص بچیوں کو چاکلیٹ اور ٹافیوں کا لالچ دے کر کہتا تھا کہ وہ ان کے والد کا دوست ہے۔ ملزم کی شناخت سنیل رستوگی کے نام سے کی گئی ہے۔ نئی دہلی پولیس کے مطابق اس ملزم کے بارے میں اطلاعات اس وقت سامنے آئی گزشتہ سال 12 دسمبر کو ایک زیر تعمیر عمارت میں ایک 7 سالہ بچ

ی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس واقعے کا مقدمہ نیو اشوک نگر پولیس سٹیشن میں درج کیا گیا تھا۔ ڈی سی پی ایسٹ بھشنوئی نے بتایا کہ متاثرہ بچی کے بیان میں بتائے گئے حلیے سے ملزم کو گرفتار کرنے میں مدد ملی۔بھارتی میڈیا کے مطابق 38 سالہ ملزم سنیل رستوگی پیشے کے اعتبار سے درزی ہے۔ یہ ملزم گزشتہ 13 سال سے معصوم بچیوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا رہا تھا۔ ملزم نے پولیس کے سامنے اعتراف کیا ہے کہ اس نے گھناؤنے جرم کیلئے مخصوص لباس تیار کیا ہوا تھا، جسے پہن کر وہ جرم کرتا تھا۔ ملزم نے رہائش رودر پور میں رکھی ہوئی تھی اور صرف واردات کرنے ہی نئی دہلی آتا تھا۔