ظالم انسانوں کی نسبت جانور اچھے ہیں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 04, 2016 | 19:49 شام

نئی دہلی (شفق ڈیسک) بھارت میں ایک نوعمر لڑکی پر چھریوں کے وار کرنیوالے اس کے اپنے ہی درندہ صفت والد اور چچا کو تو رحم نہ آیا لیکن یہ منظر دیکھ کر ایک بھینس لڑکی کی مدد کو آگے بڑھی اور ٹکر مار کر سفاک حملہ آوروں کو کئی فٹ دور اٹھا پھینکا۔ اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق یہ رونگٹے کھڑے کردینے والا واقعہ گوالیار شہر میں پیش آیا۔ لڑکی پر اس کے اپنے ہی والد اور چچا نے مرضی کی شادی کرنے پر قیامت خیز ظلم ڈھایا تھا۔ بدمعاش باپ اور چچا کے ظلم کا نشانہ بننے والی لڑکی کی زندگی تو نہ بچ سکی۔ مگر اس مظلوم ک

ی جان بچانے کیلئے ایک بے زبان جانور نے جس طرح کوشش کی، اسے دیکھنے والے حیرت سے دم بخود ہیں۔