بھارتی اداکارہ کا معروف بھارتی اداکار پر شرمناک الزام
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 16, 2017 | 16:07 شام
ممبئی (شفق ڈیسک) معروف بالی ووڈ اداکار جیکی شروف نے جس اداکارہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا انہوں نے کبھی جیکی شروف کیساتھ فلم میں کام نہیں کیا جس کی وجہ انکے ساتھ بچپن میں پیش آنے وال اافسوسناک واقعہ بتایا جاتا ہے۔ اداکارہ تبو کی بڑی بہن فرخ ناز بھی 80ء اور 90ء کی دہائیوں میں صف اول کی اداکارہ شمار ہوتی تھیں تبو کو بچپن سے ہی فلموں میں آنے کا شوق تھا اور اسی وجہ سے وہ اکثر اپنی بڑی بہن کیساتھ فلموں کی شوٹنگ پر چلی جاتی تھیں۔ 1985ء میں بھی وہ اپنی بہن کے ہمراہ ایک فلم کی شوٹنگ دیکھنے کیلئے موریشس گئیں جہاں جیکی شروف اور فرح ناز فلم میں کام کر رہے تھے۔ فلم کی شوٹنگ کے دوران فرح ناز نے الزام عائدکیا کہ جیکی شروف نے ان کی چھوٹی بہن تبو کو جنسی طور پر ہراساں کیا ہے۔ یہ الزام سامنے آنے کے بعد جیکی شروف بھی پراسرار طور پر غائب ہو گئے جبکہ فرخ ناز کی طرف سے بھی اس معاملے کو زیادہ نہیں اٹھایا گیا اور نہ ہی پولیس میں اس قسم کی کوئی رپورٹ درج کرائی گئی۔ فلمی حلقوں کا کہنا ہے کہ جب یہ واقعہ پیش آیا تو اس وقت تبو کی عمر 14 سال تھی اور اسی واقعہ کی وجہ سے تبو نے کبھی جیکی شروف کے ہمراہ کسی فلم میں کام نہیں کیا۔ یہ واقعہ پیش آنے کے بعد لیجنڈری اداکار دیو آنند نے اسی سال ہم نوجوان کے نام سے فلم بنائی اس فلم میں دیو آنند تبو کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے لیکن ان کی ماں کو منانے میں بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اس فلم میں ایک سین تبو کیساتھ جنسی زیادتی کا بھی شامل کیا گیا جس کو تبو نے 14 سال کی عمر میں بڑی جانداری سے نبھایا اور اسے خوب سراہا گیا۔