بھارت وزیر داخلہ کی گاڑی میں عورت ہوس کا نشانہ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 18, 2016 | 18:56 شام

نیو دہلی (شفق ڈیسک) دارالحکومت دہلی میں لفٹ دینے کے بہانے ایک اور خاتون کی عصمت کو تار تار کردیا گیا واردات کیلئے ملزم نے وزارت داخلہ کی گاڑی کو استعمال کیا۔ بھارت میں خواتین کی عصمت دری کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے جہاں نامعلوم ملزم نے واردات کیلئے بھارتی وزارت داخلہ کے حکام کی گاڑی کو استعمال کیا۔ نیو دہلی پولیس کے مطابق جمعرات کے روز ایک خاتون ریکھا نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ اسے نامعلوم ملزم نے لفٹ کے بہانے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا متاثرہ خاتون کیمطابق گاڑی پر وزارت داخلہ کا سٹیکر لگا ہوا تھا بھارتی میڈیا پر خبر شائع ہونے کے بعد نئی دہلی پولیس نے پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاتون کی عصمت دری کرنیوالے ملزم کو اس کے دوست سے گرفتار کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ چار سال قبل نئی دہلی میں چند اوباش نوجوانوں نے چلتی بس میں ایک طالبہ کو جنسی درندگی کا نشانہ بنایا تھا جس کے باعث دنیا بھر میں بھارت کو شدید ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا تھا مگر حیرت انگیز بات یہ ہے کہ خاتون کے ساتھ بھی چار سال بعد ایک بار پھر نئی دہلی کی سڑک پر یہ واقعہ پیش آیا ہے۔