بپاشا باسو بھی آلودگی والی دھند کا شکار ہو گئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 10, 2016 | 14:32 شام

ممبئی (شفق ڈیسک) اس دھند سے کوئی بچائے جو بہت خطرناک ہے بھارت اپنے ہاں سے پیدا ہونیوالی ماحولیاتی آلودگی کو کسی صورت کم کرنے کیلئے تیار نہیں جس سے پاکستان سمیت پورا برصغیر شدید طور پر متاثر ہو رہا ہے لیکن اب یہی دہشتگردی خود بھارت کیلئے شدید دردِ سر بن چکی ہے۔ بھارتی دارالحکومت میں آلودگی سے چھائی گھنی دھند نے سب کو ہی متاثر کیا ہے جہاں اداکارہ بپاشا باسو بھی دھند سے متاثر ہو گئی ہیں اور انہیں گلے کا انفیکشن ہو گیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کیمطابق بالی ووڈ اداکارہ بپاشا باسو اپنے شوہرکرن سنگھ

گروور کے ہمراہ دیوالی کے موقع پر گھر والوں سے ملنے نئی دلی گئی تھیں۔ جہاں نئی دلی کی شدید دھند سے وہ بھی متاثر ہو گئیں اور انہیں گلے کا انفیکشن ہو گیا تاہم اب وہ ممبئی آچکی ہیں۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے دھند سے بچاؤ کیلئے ماسک پہنا ہوا ہے اور صورت حال پر انتہائی پریشانی کا اظہار کر رہی ہیں۔ اداکارہ نے اس حوالے سے کہا کہ دہلی میں دھند کے باعث صورتحال بہت خراب ہے، اس دھند سے کوئی بچائے جو بہت خطرناک ہے جب کہ دھند کے باعث میرے گلے میں بھی درد ہوگیا ہے۔