کیا ہاتھوں کی زنجیریں شراب نوشی روک پائیں گی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 23, 2017 | 17:55 شام

بہار (شفق ڈیسک) بھارت میں شراب نوشی کیخلاف دنیا کی11 ہزار کلومیٹر طویل انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی،زنجیر میں 5 2 کروڑ افراد نے حصہ لیا بھارتی ریاست بہار میں شراب نوشی کے خلاف دنیا کی 11 ہزار کلومیٹر طویل انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی۔ 11 ہزار 2 سو 92 کلومیٹر پر مشتمل یہ دنیا کی سب سے طویل انسانی ہاتھوں کی زنجیر ہے جو بہار کے تمام 38 اضلاع میں بنائی گئی۔ ریاست کے 2 کروڑ افراد نے اس میں حصہ لیا، عوام میں شراب نوشی کے خلاف شعوراجاگر کرنے کے لئے دوپہر سوا بارہ سے ایک بجے تک یہ زنجیر بنائی

گئی۔ سیٹلائیٹ اور ڈرون کیمروں سے انسانی ہاتھوں کی زنجیر کی عکس بندی کی گئی اور ہیلی کاپٹرز کے ذریعے تصاویر بھی لی گئیں۔