بھارتی اداکارہ کی ایوان صدر آمد،قوم کو ایک رات دس کروڑ میں پڑی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 26, 2016 | 04:02 صبح

لاہور( ویب رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے  سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن  مطلوب وڑائچ نے اپنے 25 اکتوبر کے کالم نیں انکشاف کیا ہے کہ گذشتہ دور میں بھارتی معروف اداکارہ پاکستان آئیں۔ ان کا مہمان خانہ ایوان صدر تھا۔ جہاں وہ صبح تک موجود رہیں اور ان کی ایوانِ صدر میں ایک رات قوم کو دس کروڑ میں پڑی، یہ اداکارہ چارٹرڈ جہاز میں آئی اور واپس گئی تھیں۔حکومتی خزانے کو ایسے کئی ٹیکے لگے جن کا ابھی حساب ہونا باقی ہے ۔انہوں نے اپنے کالم میں اداکارہ کا نام نہیں بتایا۔انہوں نے یہ بھی واضح نہیں کیا ک

ہ کس صدر کے دور میں انڈین اداکارہ پاکستان آئیں تاہم ان کے اشرے سے پتہ چل جاتا ہے کہ وہ کس دور میں آئیں۔اشوریہ رائے کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ مشرف کی دعوت پر ایوان صدر آئی تھیں۔