طالبہ کیساتھ زیادتی کے الزام میں دو طالب علم گرفتار

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 21, 2017 | 20:00 شام

 

نئی دہلی (شفق ڈیسک) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں پولیس نے یونیورسٹی طالبہ کیساتھ زیادتی کے الزام میں دو افغان طالب علموں کو گرفتار کر لیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کیمطابق پولیس نے بتایا کہ 12جنوری کو جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کی 20 سالہ طالبہ کو بیہوشی کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں دو افغان طالب علموں نواب احمد اور سلیمان احمدی کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس کیمطابق دونوں طالب علموں نے طالبہ کو ایک پب سے اپنے ہمراہ فلیٹ میں لے گئے اور نشہ آور مشروب پلانے کے بعد اسے

زیادتی کا نشانہ بنایا۔ مذکورہ طالبہ کی رپورٹ پر پولیس نے تحقیقات کیں اور زیادتی کے الزام میں دونوں افغان طالب علموں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے اس ضمن میں مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔