کشمیریو!۔۔۔۔یا بھر مرنے کیلیے تیارہوجائو:بھارتی آرمی چیف
نئی دہلی: (مانیٹرنگ) پاکستانی پرچم لہرانا چھوڑ دو یا پھر مرنے کے لیے تیار ہو جاؤ۔ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں ایک بار پھر آگ اور خون کا کھیل کھیلنے کا تہیہ کر لیا۔ بھارتی آرمی چیف نے روایتی انداز میں پاکستان کے خلاف زہر اگلتے ہوئے کہا مقبوضہ وادی میں پاکستانی پرچم لہرانے والوں کو غدار ہیں اور ان سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ بھارتی آرمی چیف کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگ پاکستانی پرچم لہرا کر اور حریت پسندوں کو پناہ دے کر بھارتی فوج کی مشکلات میں اضافہ کر رہے ہیں جس کی وجہ سے بھارتی فوج کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پرچم لہرانے والا حریت پسند ہو یا عام نوجوان بھارتی فوج ان کا پیچھا نہیں چھوڑے گی۔ بھارتی آرمی چیف کے بیان سے لگتا ہے مقبوضہ وادی ایک بار پھر معصوموں کے خون سے رنگنے والی ہے۔