بھارت گھٹیا حرکتوں پر اتر آیا دو ہندوئوں کو آئی ایس آئی کے ایجنٹ کے الزام میں گرفتار کرلیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 16, 2017 | 18:17 شام

نئی دہلی (مانیٹرنگ )بھارتی خفیہ ادارے اپنے حاضر سروس جاسوس کلبھوشن یادو کی سزائے موت کے بعد پاکستان کے خلاف مسلسل سازشوں میں مصروف ہیں اور ہر صورت پاکستان کو بدنام کر نے کے لئے کوئی ’’نئی کہانی ‘‘ گھڑنے کی کوششیں کر رہے ہیں ، اسی سلسلہ میں بھارتی سیکیورٹی اداروں نے انڈین علاقے چھتیس گڑھ سے پاکستانی حساس ادارے ’’آئی ایس آئی‘‘ کے سلیپر سیل کے الزام میں 2ہندوؤں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔

بھارتی نجی چینل ’’انڈیا ٹی وی &lsqu

o;‘ کے مطابق ہندوستانی سیکیورٹی اداروں نے چھتیس گڑھ میں پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسی ’’آئی ایس آئی‘‘ کے سلیپر سیل کے الزام میں 2افراد کو گرفتار کیا ہے، جن لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے ان کی شناخت منندر سنگھ اور سنجے دیوانگن کے طور پر ہوئی ہے۔ ہندوستانی سیکیورٹی اداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں زیر حراست ہندو نوجوانوں کا فون ٹیپ کیا جا رہا تھا، دونوں کے درمیان ہوئی بات چیت ٹیپ ہونے کے بعد بلاسپور سے گرفتار کیا گیا۔