​​​​​​پیمرا کا ایک اور اچھا قدم

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 19, 2016 | 19:09 شام

اسلام آباد (شفق ڈیسک) پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے ٹی وی اور ایف ایم ریڈیوز پر انڈین مواد نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کا لائنسس بغیر شوکاز نوٹس جاری کیے بغیر معطل کردیا جائے گا، پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیمرا کا 120 واں اجلاس چیرمین پیمرا ابصار عالم کی زیر صدارت ہوا جس میں سیکریٹری داخلہ عارف احمد خان، سیکریٹری انفارمشین صبا محسن، چیرمین ایف بی آر ناصر محمد خان، چیرمین پی ٹی اے اسماعیل شاہ سم

یت اتھارٹی کے دیگر ممبران شریک تھے۔ اجلاس میں حکومت کی جانب سے سمری کا جواب موصول ہونے کا معاملہ بھی زیر غور آیا جس میں حکومت پاکستان نے پیمرا کو انڈین مواد سے متعلق فیصلہ سازی کرنے میں مکمل اختیارات تفویض کردیئے جس کے بعد اتھارٹی نے سیٹلائٹ ٹی وی چینلز اور ریڈیو پر انڈین مواد نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کردی جس کا اطلاق 21 اکتوبر سے ہوگا جبکہ خلاف ورزی کرنے والے ٹی وی چینلز اور ایف ایم ریڈیوز کا لائنسس بغیر شوکاز نوٹس جاری کیے بغیر معطل کردیا جائے گا۔