رشی کپور نے پاکستانی فلم ٹھکرا دی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 25, 2016 | 17:03 شام

ممبئی (شفق ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار رشی کپور کیجانب سے گزشتہ کچھ عرصے پہلے پاکستانی فلم کی آفر ٹھکرانے کی خبر نے پاکستانی شوبز حلقوں میں کافی مایوسی پیدا کر دی تھی۔ رشی کپور نے 2015ء کی سپر ہٹ فلم‘ جوانی پھر نہیں آنی کے سیکوئل میں کام کرنے سے معذرت کر لی تھی، لیکن اس معذرت کی وجہ بتانے سے گریز کیا تھا۔ لیکن اب رشی کپور نے خاموشی توڑتے ہوئے پاکستانی فلم میں کام نہ کرنیکی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں پاکستانی فلم میں کام نہیں کرونگا کیونکہ میرا ملک اس بات کو پسند نہیں کریگا۔ ہندوستان ٹائمز سے بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ انہوں نے جوانی پھر نہیں آنی کی کہانی سنی تھی، یہ ایک دلچسپ کہانی تھی، یقیناً اسکے سیکوئل کی کہانی بھی اچھی ہوگی لیکن میں اس میں کام نہیں کرسکتا، کیونکہ آج کل حالا ت بہت ہی نازک ہیں۔ انہوں نے اپنی بات میں اضافہ کرتے ہوئے کہا مجھے بھارتی شہری ہونے پر فخر ہے، اگر پاکستا ن ایک دہشتگرد ریاست ہے، تو مجھے اس کا حصہ بننے میں کوئی دلچسپی نہیں۔