بڑا نقصان، عاطف اسلم کی آنے والی میوزک ویڈیو شوٹ پاک بھارت کشیدگی کی نظر

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 08, 2016 | 15:15 شام

لاہور (شفق ڈیسک) پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے بولی وڈ اداکارہ یلینا ڈی کروز کے ہمراہ ترکی میں ایک میوزک ویڈیو شوٹ کی تھی، تاہم اس ویڈیو کی ریلیز بھی ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث مشکلات کا شکار ہو گئی۔ رپورٹس کیمطابق اس میوزک ویڈیو کی پروڈکشن انڈین میوزک لیبل ٹی سیریز نے کی ہے۔ جو اب پاکستان اور ہندوستان کے کشیدہ تعلقات کے باعث اسے ریلیز کرنے پر رضا مند نہیں ہے۔ ذرائع نے بتایا چونکہ اس ویڈیو میں ایک پاکستانی فنکار موجود ہے لہذا اسے حالیہ دنوں میں ریلیز کرنیکا کوئی جواز نہ

یں۔ پروڈیوسرز کے پاس اس کے علاوہ اب کوئی راستہ نہیں کہ وہ ابھی اسے ریلیز نہ کریں۔ انہیں امید ہے کہ مستقبل میں چیزیں تبدیل ہوں اور اس ویڈیو کو ریلیز کیا جائے ٹی سیریز کے ممبر ونود بھانو شالی کا کہنا تھا کہ ابھی اس میوزک ویڈیو کو ریلیز کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ جب بھی ہم کوئی گانا ریلیز کرتے ہیں۔ پہلے سے اس کی منصوبہ بندی کی جاتی ہے۔ تاہم ابھی اس کے حوالے سے کچھ نہیں سوچا گیا۔ اس ویڈیو کی ہدایات اور کوریوگرافی احمد خان نے دی ہے۔ جس کی شوٹنگ ترکی کے قدیم ترین شہر افسس میں کی گئی۔