تاجر بھی کرن جوہر کی فلم رکوانے کیلئے میدان میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 24, 2016 | 17:10 شام

اسلام آباد (شفق ڈیسک) بھارتی فلم ساز کرن جوہر کی فلم اے دل ہے مشکل کی ریلیز رکوانے کیلئے انتہا پسند تاجر بھی میدان میں آگیا‘ فلم نہ لگانے پر320 کروڑ مالیت کا چیک بھیج دیا۔ تفصیلات کیمطابق بھارتی ہندو انتہا پسند جماعتوں اور تنظیموں کی طرف سے پاکستانی فنکاروں کی فلموں کو نمائش کیلئے پیش نہ کرنے کے فیصلے کے حوالے سے کرن جوہر کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سیاسی جماعتوں کے علاوہ سوسائٹی کا ایک چھوٹا حصہ فواد خان کی فلم میں موجودگی کی وجہ سے فلم دیکھنے کے حق میں نہیں ہے۔ ایسا ہی

ایک شخص کرن کے چیمہ نامی بزنس مین ہے۔ کرن کے چیمہ نے کرن جوہر کو ایک خط بھیجا ہے، جس میں کہا ہے کہ فواد خان کی وجہ سے فلم نہیں دیکھنا چاہتے۔ اس نے خط کیساتھ 320 کروڑ مالیت کا ایک چیک بھی بھیجا ہے، تاکہ کرن جوہر کو مالی نقصان کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ واضح رہے کہ اصل رقم بارے سوشل میڈیا پر مختلف خبریں گردش کر رہی تھیں تاہم ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کیمطابق بھارتی تاجر کرن کے چیمہ نے کرن جوہر کو 320 روپے انڈین مالیت کا طنزیہ چیک بھجوایا ہے کہ یہ وہ رقم ہے جس پر آپکی فلم کے دو عدد ٹکٹ فروخت ہو رہے ہیں۔ اسے رکھ لیں شاید اس سے آپکے نقصان کا کچھ ازالہ ہو جائے۔