بھارت نے پاکستانی اداکاروں کو ویزا جاری کرنے کا اعلان کر دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 16, 2016 | 18:32 شام

ممبئی (شفق ڈیسک) بھارتی حکومت نے کہا ہے کہ پاکستانی اداکاروں کو ویزا جاری کرنے میں اسے کوئی اعتراض نہیں ہے۔ بھارتی وزارت داخلہ کے ایک عہدے دار کا کہنا ہے کہ جو ویزا حاصل کرنے کی شرائط پوری کرے گا اسے ویزا ملے گا، ایسی کوئی بات نہیں ہے کہ بھارتی حکومت پاکستانی شہریوں کو ویزا جاری نہیں کرتی۔ اوڑی حملے اور کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں کشیدگی آئی ہے جبکہ بھارتی انتہاء پسندوں کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کو دھمکیاں بھی دی گئیں اور بھارت چھوڑنے کا کہا گیا جس و

جہ سے ادکاروں کو بھارت چھوڑ کر پاکستان واپس آنا پڑا۔