ثانیہ مرزا کا بیٹا بڑا ہو کر کس ملک کیلئے کھیلے گا؟

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 23, 2016 | 20:50 شام

اسلام آباد (شفق ڈیسک) معروف پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی بھارتی اہلیہ ثانیہ مراز سے بھارتی ٹی وی پروگرام میں سوال کیا گیا کہ ان کا بیٹا بڑا ہو کر سپورٹس مین بن گیا تو وہ کس ملک کی طرف سے کھیلے گا؟ بھارت یا پاکستان؟ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سپورٹس مین نہ بنے ہو سکتا ہے وہ ٹیچر، اداکار یا کچھ اور بن جائے۔ ہم نے اس بارے میں ابھی سوچا نہیں۔ ثانیہ مرزا نے کہا کہ ہمارا بیٹا کچھ بھی بن جائے تو یہ اس کی مرضی پر منحصر ہوگا کہ وہ جس مرضی ملک کی نمائندگی کرے۔ نجی ٹی وی

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ثانیہ مرزا نے کہا کہ مجھے اپنے بھارتی ہونے پر فخر ہے اور شعیب ملک کو اپنے پاکستانی ہونے پر فخر ہے اور ہم دونوں کواس بات پر فخر ہے کہ ہم کامیاب ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں اور دونوں ملکوں کیلئے محبت اور امن کا پیغام رکھتے ہیں۔