فواد اور ماہرہ کے بعد اب صبا قمر، بھارت نے ہاتھ کر دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 20, 2016 | 17:33 شام

ممبئی (شفق ڈیسک) پاکستانی اداکارہ صبا قمر بھی فواد خان اور ماہرہ خان کیطرح بولی وڈ میں اپنی قسمت آزمانے کی تیاری کر رہی تھیں تاہم انکا بالی ووڈ کیریئر شروع ہونے سے قبل ہی مشکلات کا شکار ہو گیا۔ ٹائمز آف انڈیا کیمطابق پاکستان اور ہندوستان کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی کے باعث صبا قمر کی بالی ووڈ فلم ’’ہندی میڈیم‘‘ کی شوٹنگ غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی گئی۔ فلم کی کہانی رومانوی اور مزاح پر مبنی تھی جس میں عرفان خان شوہر جبکہ صبا قمر انکی بیوی کا کردار ادا کررہی تھیں۔ فل

م کی ہدایات ساکت چوہدری دے رہے ہیں۔ دوسری جانب عرفان خان کے ترجمان نے فلم کی شوٹنگ ملتوی ہونیکی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ عرفان خان اور صبا قمر کی اس فلم کی شوٹنگ مکمل ہو چکی ہے اور یہ خبریں بے بنیاد ہیں۔ واضح رہے کہ دونوں ملکوں میں جاری کشیدگی کا سب سے برا اثر انٹرٹینمنٹ انڈسٹری پر پڑ رہا ہے جسکی ایک مثال فواد خان کی بالی ووڈ فلم اے دل ہے مشکل بھی ہے۔ دوسری جانب ماہرہ خان کی شاہ رخ خان کیساتھ بالی وڈ فلم ’’رئیس‘‘ بھی مشکلات کا شکار ہے۔