کرن جوہر اور مہیش بھٹ کو جان کے لالے پڑ گئے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 12, 2016 | 15:36 شام

ممبئی (شفق ڈیسک) رتیش سدھوانی ماہرہ خان کی جگہ دوسری ہیروئن لینے کا فیصلہ کرچکے، سلمان خان بھی نشانہ بنے۔ بھارتی انتہا پسند تنظیم نے فلم سازکرن جوہر اور مہیش بھٹ کو دھمکی دی ہے کہ اگر پاکستانی فنکاروں کیساتھ کام کیا تو گلیوں میں گھما گھما کر ماریں گے۔ بھارتی انتہا پسند حد سے آگے نکل گئے اوراپنے لوگوں کو بھی نہ بخشا، بھارتی انتہا پسند تنظیم کے سربراہ چترپٹ سینا کا کہنا ہے کہ اوڑی حملے کے بعد ہم نے فلم انڈسٹری سے پاکستانی فنکاروں کیساتھ کام نہ کرنیکی اپیل کی تھی لیکن مہیش بھٹ اور کرن جوہر نے ہم

اری اپیل پر مثبت جواب نہیں دیا۔ خیال رہے کہ انتہا پسندوں نے بھارت میں کام کرنیوالے تمام پاکستانی فنکاروں کو ملک چھوڑنے کی دھمکی دی تھی اورکہا تھا کہ 48 گھنٹے کے اندر بھارت چھوڑ دیں ورنہ نتائج کے خود ذمے دار ہونگے۔ دوسری جانب مسلسل دھمکیوں کے بعد مشکل میں پھنسے کرن جوہر نے فلم اے دل ہے مشکل میں فواد خان کی جگہ سیف علی خان کو لینے کا فیصلہ کرلیا گزشتہ روز بھارتی انتہا پسندوں نے فلم رئیس کے پروڈیوسر رتیش سدھوانی پر اتنا دباؤ ڈالا کہ انہوں نے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی جگہ دوسری ہیروئن لینے کا فیصلہ کیا۔ اس سے پہلے پاکستانی اداکاروں کی حمایت پر انتہا پسندوں نے سلمان خان کوبھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔