بھارت بھی کچھ سوچے اقوام متحدہ میں خواتین پر تشدد کے خلاف بنائی گئی فلم توجہ کی مرکوز

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 26, 2016 | 19:19 شام

 

ممبئی، نیویارک (شفق ڈیسک) ہندوستان میں خواتین پر تشدد کیخلاف بنائی گئی فلم پنک نے اب اقوام متحدہ کی توجہ بھی اپنی جانب مرکوز کر لی۔ فلم پنک کے مرکزی کردار معروف اداکار امیتابھ بچن سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ فلم پنک کی نمائش نیویارک کے اقوام متحدہ ہیڈکوارٹرز میں منعقد کی جائے گی۔ عدالتی ڈرامے پر مبنی اس فلم میں امیتابھ بچن کے ہمراہ، تپسی پنو، کرتی کلھاری اور اینڈریا تارینگ نے مرکزی کردار ادا کئے۔ شوجت سرکار کی ہدایات میں بننے والی فلم پنک کی کہانی تین لڑکیوں ک

ہ گرد گھومتی ہے جن پر کچھ بااثر افراد کی جانب سے حملہ کیا جاتا ہے، امیتابھ بچن نے اس فلم میں ایک وکیل کا کردار ادا کیا جو عدالت میں ان تینوں لڑکیوں کا مقدمہ لڑیں گے۔ رپورٹس کیمطابق راجھستان کی پولیس کیلئے بھی فلم پنک کی نمائش رکھی گئی، جسے دیکھ کر خواتین کے ساتھ اپنا سلوک بہتر کر سکیں۔ واضح رہے کہ پاکستانی گلوکارہ قرالعین بلوچ نے بھی فلم پنک میں ایک گانے کاری کاری میں اپنی آواز کا جادو جگایا تھا، جسے شائقین نے بے حد پسند کیا۔