بھارت کی ایل او سی پر آج پھر جارحیت

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 21, 2016 | 08:17 صبح

 

راوالپنڈی(مانیٹرنگ) بھارت کی طرف سے ایل او سی پر متواتر جارحیت اور اشتعال انگیزی جاری ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ورکنگ باؤنڈری کے شکر گڑھ سیکٹر پر چک امرو گاؤں کے شمال میں  آج جمعہ کی صبح 9 بجے بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ شروع کیا جو کہ آدھے گھنٹے تک جاری رہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پنجاب رینجرز کی جانب سے بھی  منہ توڑ جوابی کارروائی کی گئی جس کی وجہ سے بھارتی بندوقیں خاموش ہو گئیں۔ فائرنگ کے تبادلے م

یں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج نے چند روز قبل لائن آف کنٹرول کے نکیال سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کرتے ہوئے بے گناہ خواتین اور بچوں کو نشانہ بنایا تھا جب کہ بھارتی فوج کی اس اشتعال انگیزی کے نتیجے میں 28 سالہ نوجوان شہید اور خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے تھے