بھارت سے نایاب ہرن پاکستانی حدود میں داخل، اس کے بعدجوہواوہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 31, 2016 | 16:37 شام

 

سیالکوٹ (مانیٹرنگ رپورٹ) بھارتی حدود سے بھاگ کر آنے والا جنگلی نایاب ہرن علاقہ کی سیاسی شخصیت نے قبضہ میں لے لیا۔ذرائع کے مطابق تھانہ ائیرپورٹ کے موضع چک چودا میں بھارتی حدود سے بھاگ کر آنے والا نایاب جنگلی ہرن علاقہ مکینوں نے پکڑ لیا اور اس کی اطلاع محکمہ وائلڈ لائف کو دے دی۔

بعدازاں پولیس تھانہ ائیرپورٹ، محکمہ وائلڈ لائف کو اور علاقہ کی سیاسی شخصیت بھی موقع پر پہنچ گئیں۔ جس کے بعد پولیس تھانہ ائیرپورٹ نے نایاب جنگلی ہرن کو محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کرنے کی بجائے سیاسی

شخصیت کے حواے کردیا جو اس کو اپنی رہائش گاہ پر لے گئے۔ محکمہ وائلڈ لائف کا کہناتھا کہ اگر کوئی جنگلی جانوروں کو پکڑتا ہے یااس کو مارتا ہے تو پولیس کے ذریعے ہی اس کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے۔ اب ہم کارروائی کے لئے کس کو کہیں اور کس کے خلاف کارروائی کریں تاہم پولیس کے اعلیٰ حکام کی ہدایت پر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔