غیرت انگڑائی لے کے پھر سوگئی۔۔۔۔بھارت سے کپاس کی درآمد پر کوئی پابندی نہیں، پاکستانی حکام

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 08, 2016 | 18:56 شام

 

کراچی (مانیٹرنگا)پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ بھارت سے کپاس کی درآمد پر کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی، بھارت سمیت مختلف ممالک سے لائی جانے والی کپاس کے بنولے سے پاک ہونے کو یقینی بنانے کے لیے پورٹ پر چیکنگ معمول کا عمل ہے ۔

وزرات ٹیکسٹائل کے ڈائریکٹر عثمان کنور کا کہنا ہے کہ بھارت سے کپاس کی درآمد معمول کے مطابق جاری ہے، پاکستانی تاجر سمندری راستے سے جتنی چاہیں کپاس درآمد کر سکتے ہیں تاہم واہگہ کے راستے سالانہ پانچ لاکھ گانٹھ درآمد کرنے کی اجازت ہے۔

م

حکمہ پلانٹ پروٹیکشن کے ڈپٹی سیکرٹری طارق کا کہنا ہے کہ درآمد شدہ کپاس کی گانٹھوں میں اگر کپاس کا بیج شامل ہو تو اسے پورٹ پر مسترد کر دیا جاتا ہے، اس وقت پاکستان میں کپاس کے بیج کی درآمد پر پابندی ہے، کسی بھی ملک سے کپاس کا بیج صرف ریسرچ کے لیے منگوایا جا سکتا ہے جس کی مقدار چار سو پچاس گرام ہے ۔